منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

راولپنڈی میں لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس نے لڑکی کے قتل میں ملوث سفاک قاتل کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 4 ماہ پہلے کہیں اور رشتہ ہونے پر لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، مقتولہ کے والد جہانگیر کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل طریقہ سے ملزم نعمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، ملزمان نعمان علی نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔

ادھر راولپنڈی کے علاقے نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزمان ماجد اور حسام نے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا، اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ نیوٹاؤن میں مقدمہ درج کیا تھا، متاثرہ خاتون، ملزمان کا میڈیکل کرالیا گیا ہے، ڈین این اے بھی کروایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں