جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نائجیریا : انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، چڑیا گھر کے جانوروں کی حالت قابلِ رحم

اشتہار

حیرت انگیز

ابوجا: نائیجیریا کے چڑیا گھر میں انتظامیہ کی غلفت کے باعث جانوروں کی حالت اس قدر قابل رحم ہوگئی ہےکہ دیکھنے والے بھی دل مسوس کر رہ جاتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک شہری نے چڑیا گھر کا دورہ کیا اور وہاں موجود جانوروں کی تصاویر بنا کر انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا۔

شیر، لومڑی، چیتا، بندر، شترمرغ سمیت دیگر جانوروں کی حالت دیکھ کر  صارفین نے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان بے زبان جانداروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: انتظامیہ کی نااہلی، چڑیا گھر میں شیر کی بھیانک موت

جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے ان تصاویر کا نوٹس لیا اور اپنے نمائندوں کو چڑیا گھر بھیجا تاکہ صورت حال کے حوالے سے صحیح معلومات حاصل ہوسکیں۔

نمائندوں نے چڑیا گھر کی حالت دیکھنے کے لیے بعد جانوروں کے لیے خوفناک قرار دیا جس کے بعد تنظیم نے تمام جانوروں کو تحویل میں لے کر حفاظتی مرکز منتقل کیا۔

جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم نے چڑیا گھر میں موجود شیر کو بھی ریسکیو کیا جو اچھی خوراک نہ ملنے کی وجہ سے بہت لاغر ہوگیا تھا اور وہ کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں تھا۔

تنظیم کے مطابق کادونا میں واقع جم جی گیٹ چڑیا گھر سے جن جانوروں کو ریسکیو کیا گیا اُن کی صحت بحال ہونے میں ایک سال سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے ماتحت چلنے والے چڑیا گھر میں سیاحوں کو داخلے کے لیے ایک ڈالر فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔

محتاط اندازے کے مطابق روزانہ سیکڑوں افراد چڑیا گھر میں سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے انتظامیہ کو علیحدہ سے فنڈ بھی دیے جاتے ہیں، اُس کے باوجود جانوروں کی خوراک کا مناسب بندوبست نہیں کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے چڑیا گھر سے ریسکیو ہونے والے جانوروں کا معائنہ کر کے بتایا کہ اگر انہیں چند ہفتے اور یہی چھوڑ دیا جاتا تو ان کے مرنے کا امکان بہت زیادہ تھا۔

تصاویر بنانے والے شہری کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے ان جانوروں کی حالت دیکھی تو بہت زیادہ حیران ہوا، مجھے خود شرمندگی محسوس ہورہی تھی کیونکہ شیر کو کبھی اتنا کمزور نہیں دیکھا تھا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پہلی بار میں اس چڑیا گھر میں داخل ہوا جہاں دل سوز مناظر تھے، پنجروں میں بند کسی بھی جانور کی صحت اچھی نہیں تھی، اُس کے باوجود انتظامیہ اپنی ڈھٹائی پر اڑی ہوئی تھی‘۔

 

ویڈیو دیکھیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں