اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پھیلتے وائرس کے باعث زندگی ،روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے،این سی او سی نے پھر تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا این سی او سی نے پھر تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے ، پھیلتے وائرس کے باعث زندگی ،روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ این سی سی میں فیصلے پرعمل اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث تاخیرکاشکارہے، فیصلے پرعمل کےلیےاین سی سی میں اتفاق رائےکی ضرورت ہے۔
The national political leadership across the political spectrum needs to demonstrate leadership to send a message to the entire nation for taking preventive steps and follow sop’s. Consensus needed in NCC for taking this decision, which has been delayed due to lack of consensus
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 11, 2020
وفاقی وزیر نے کہا سیاسی قیادتیں کورونا سے بچا ؤ کی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کا پیغام دیں، این سی اوسی نے عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویزاکتوبرمیں دی تھی۔
خیال رہے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مزید 1 ہزار 708 کرونا کیسز سامنے آئے، جس سے ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 98 ہے جبکہ ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 65 ہوگئی ہے۔