منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مریم نواز نے بلاول بھٹو کو آج شام چائے پر مدعو کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت بلستان : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو آج شام چائے پرمدعو کرلیا ، دونوں جماعتوں کے رہنما انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آج ملاقات ہوگی ، مریم نواز نے بلاول بھٹو کو آج شام چائے پرمدعو کیا ہے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، گلگت بلتستان انتخابات پرتبادلہ خیال ہوگا، گلگت بلتستان انتخابی مہم پردونوں جماعتوں کےرہنما ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کرکے مریم نواز نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا آج شام 6 بجے ملاقات کیلئے وقت دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے جواب دیا کہ بلاول بھٹونےمختلف مقامات پرخطاب کرنا ہے، کل ملاقات ہو سکتی ہے،ن لیگ ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کل دن 12بجے گلگت سے واپسی ہے۔

یاد رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ گوجرانولہ جلسےمیں فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا، انتظار ہے نوازشریف کب ثبوت پیش کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریرمیں براہ راست نام سنے تو دھچکالگا، میرےلیےدھچکاتھاکیونکہ عام طورپرہم اس طرح کی بات نہیں کرتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں