تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

اے آر وائی لاگونا پاکستان کا سب سے بڑا اور انوکھا پروجیکٹ ہوگا، سلمان اقبال

کراچی: شہر قائد میں جدید ترین ہاؤسنگ اسکیم اے آر وائی لاگونا کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا، اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سلمان اقبال نے کہا یہ جنوبی ایشیا کا پہلا اور پاکستان کا سب سے بڑا اور انوکھا پروجیکٹ ثابت ہوگا، منفرد سہولیات کی بدولت کراچی میں نیا ڈاؤن ٹاؤن بنے گا۔

کراچی میں اے آر وائی لاگونا کے سنگِ بنیاد کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او  سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’اے آر وائی لاگونا 22 ایکٹر کے مصنوعی ساحل (بیچ) پر تعمیر کیا جارہا ہے، ہم اس منصوبے کے لیے بیرون ملک سے اعلیٰ قسم کی ریت درآمد کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ جنوبی ایشیا کا پہلا اور پاکستان کا سب سے بڑا اور منفرد پروجیکٹ ہے، بھارت ، سری لنکا، بنگلا دیش جیسے ممالک میں ایسا منصوبہ تاحال شروع نہیں کیا گیا جو اب ہمارے ملک میں بننے جارہا ہے۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’لاگونا میں رہنے والوں کو پانی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا کیونکہ ہم ایسی ٹیکنالوجی حاصل کررہے ہیں جس سے سمندری پانی کو بھی کلورین واٹر میں تبدیل کیا جائے گا جس کے بعد اسے غسل کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا‘۔

صدر اور سی ای اور اے آر وائی نیٹ ورک کا کہنا تھا کہ ملیر ایکسپریس وے کھلنے کے بعد 25 منٹ کی ڈرائیو کر کے لاگونا پہنچنا ممکن ہوسکے گا۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام کے معاملے میں پاکستان کبھی پیچھے نہیں رہا، ہم نے سڑکیں اور عمارات  تو بنائیں مگر کنسٹریکشن کے شعبے میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوسکے، اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے سٹی ہمارا  ایک خواب تھا جس کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز ہوگیا جبکہ کراچی کا نیا ڈاؤن ٹاؤن بنانا دوسرا بڑا خواب ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ’سرمایہ کاروں کے پیسے چار بینکوں کے ایسکرو اکاؤنٹ میں رکھے جائیں گے، سرمایہ کاروں کے لیے 21 ممالک میں دفاتر قائم کیے گئے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کے دو نامور گروپ (سیلرز) ہماری ٹیم میں شامل ہیں‘۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’ہمارا مقصد ہے کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے پاکستان کو دنیا میں اس سطح پر لے جائیں کہ لوگ پاکستان میں ہونے والی کنسٹرکشن کی مثالیں دیں،  دعا ہے ہم نے لوگوں سے جو وعدے کیے اللہ تعالیٰ ہمیں اُن کو پورا کرنے کا حوصلہ اور ہمت دے‘۔

پی ایس ایل فائیو کے حوالے سے گفتگو

اس موقع پر پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’ہماری ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہے، چودہ نومبر کو کراچی کنگز کا ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا جس میں انشاء اللہ ہماری فتح ہوگی اور ہم فائنل تک رسائی حاصل کریں گے‘۔

Comments

- Advertisement -