اشتہار

فلم کی تکمیل کیلئے بکریاں چرانے والے بھارتی اداکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی اداکاروں نے مالی بحران کے باعث فلم بنانے کیلئے بکریاں چرانا شروع کیں لیکن فلم مکمل ہونے سے قبل ہی پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلمی ہیروز کی جانب سے بکریوں کی چوری کا واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں ایک شخص فلم بنانے کا ادارہ کیا اور اپنے ہی بیٹوں کو اس میں بطور ہیرو سائن کرلیا تاہم فلم کی آدھی شوٹنگ کے بعد فلم مالی بحران کا شکار ہوگئی اور شوٹنگ رک گئی۔

دونوں بھائیوں نے اپنے والد کی مدد کرنے کا سوچا اور گاؤں سے بکریاں چرانا شروع کردیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 30 سالہ وی نرنجن کمار اور ان کے 32 سالہ بھائی لینن کمار بکریاں چرانے کا کام گذشتہ تین برس سے بکریوں کی چوری کررہے ہیں تاکہ اپنے والد کی مالی معاونت کرسکیں لیکن اب تک صرف 8 ہزار روپے ہی جمع کرپائے تھے کیونکہ انہوں نے تین سالوں دوران صرف 8، 10 بکریاں ہی چرائی تھیں۔

مدھاوارام کے علاقے پلانی سے نو اکتوبر کو دونوں بھائیوں نے ایک بکری چرائی تاہم ریورڑ میں چھ مویشی ہونے کی وجہ سے وہ آسانی سے پکڑے گئے اور چرواہے نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔

پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں بھائیوں کو شناخت کرکے حراست میں لے لیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بھائی ایک گاڑی میں آئے اور گاڑی کا رجسٹریشن نمبر بھی نظر نہیں آ رہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے گاؤں میں چوری ہونے والی دیگر بکریوں سے متعلق بھی تحقیقات کیں جس سے معلوم ہوا کہ مقامی افراد کی باقاعدگی سے ایک یا دو بکریاں غائب ہوتی رہی ہیں جس میں یہی دونوں بھائی ملوث تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں