منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ٹرمپ کی شکست کے بعد بڑی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے معروف اداکار اور ہدایت کار رابرٹ ڈی نیرو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد متنبہ کیا ہے کہ مستقبل میں کوئی ٹرمپ سے زیادہ ہوشیار اور خطرناک اقتدار میں آئے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید ناقد سمجھے جانے والے امریکی اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے پیش گوئی کی کہ مستقبل میں ٹرمپ جیسے لوگ آتے رہیں گے جو ہٹلر اور موسولینی کے نقش قدم پر چلیں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے جوبائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت پر اطمنان کا اظہار کیا لیکن خبردار کیا کہ ٹرمپ جیسے لوگ مستقبل میں بھی ہوں گے جو ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

آسکر ایوارڈ جیتنے والے رابرٹ ڈی نیرو نے کہا حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ ٹرمپ کے لاکھوں کی تعداد میں مداح کیسے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کو ہٹلر اور موسولینی جیسا متعصبانہ شخص قرار دے دیا۔

77 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جیسا ڈکٹیٹر ہوسکتا ہے میری زندگی میں نہ آئے لیکن مستقبل میں ممکن ہے، اور ہوسکتا ہے وہ ہمیں ٹرمپ سے زیادہ سنگین مسائل کا شکار کردے، موجودہ صدر کا احتساب ہونا چاہیے۔

ہدایت کار اور اداکار نے انٹریو میں کہا اگر عوام ٹھیک نہیں تو انہیں خود کو ٹھیک کرنا ہوگا اور ایک مثال قائم کرنی ہوگی، بصورت دیگر ہم وہیں کھڑے رہیں گے جہاں ہم آج ہیں۔

شکست خوردہ امریکی صدر اہم اداروں کے سربراہان ہٹانے لگے

رابرٹ ڈی نیرو نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ٹرمپ کو نفسیات کا مسئلہ ہے۔ پوچھے گئے ایک سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کروناوائرس کو سنجیدہ لیتے ہوئے کچھ کرتے تو شاید الیکشن جیت جاتے جو میں ہرگز نہیں چاہتا تھا، میں شکرگزار ہوں یہ دوبارہ انتخابات نہیں جیتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں