منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’’مریم صاحبہ! شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مریم صاحبہ شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا، قوم ان کاغذی شیروں سے واقف ہے جو اپنے ہی کارکن چھوڑ کر بیرون ملک گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں سے عیاں ہے کہ یہ شکست مان چکی ہیں، ناکامی اور شکست ان کا مقدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب یہ لوگ گلگت بلتستان کے جمہوری عمل میں شریک ہیں، دوسری طرف یہ جمہوریت کے منافی باتیں کررہے ہیں۔

- Advertisement -

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ ہے ان کی جمہوریت اور آئین سے پاسداری، یہ سیاسی بدحواسی نہیں تو اور کیا ہے؟ قوم بددعائیں دے رہی ہے جنہوں نے اپنی جیبیں بھر کے عوام کو کنگال کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب لندن میں قانون کے مفرور موجود ہیں جن کی زبان سے قومی وقار محفوظ نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت کو اگر کوئی حق دے گا تو اس کا نام نواز شریف ہے، 15 نومبر کو دھاندلی کو روکنا ہوگا، الیکشن کمیشن کو بھی پیغام ہے دھاندلی ہوئی تو عوام نہیں چھوڑے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں