اشتہار

ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا مزید تنگ، ایف بی آر اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹیکس وصولی کے نظام کو خود کار بنانے اورکے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور نادہندگان کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان اہم معاہدہ طے ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو کی رہنمائی میں قومی شناختی کارڈ اور متعلقہ تفصیلات کی براہ راست تصدیق کے لئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ مفاہمت کی ایک اہم یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

معاہدے کے تحت نادرا اور ایف بی آر کے سسٹمز کو آپس میں جڑ جائیں گے، جس سے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو معیاری خدمات کی فراہمی بہتر ہو گی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے ٹیکس ریفنڈز کا ڈیٹا خودکار طریقے سے ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹس اور ٹیکس گوشواروں میں شامل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ قواعد کی پاسداری پر لگنے والے وقت کی بچت ہو گی اور کاروبار کی آسانی کو بھی فروغ ملے گا۔

علاوہ ازیں ڈیٹا کو آپس میں جوڑنے سے مستقبل میں ایف بی آر کے سسٹم کو دیگر اداروں کے ساتھ جوڑنے کی راہ بھی ہموار ہو گی۔ اس سہولت کی بدولت ایسے افراد کی نشاندہی کے بے پناہ مواقع پیدا ہو جائیں گے جو ٹیکس دائرے سے باہر ہیں یا اپنی آمدنی اور اثاثے چھپا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں