اشتہار

‘کورونا ویکسین کے بعد کوئی جادوئی تبدیلی نہیں آئے گی ، احتیاط جاری رکھنی ہوگی’

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا : عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کے بعد کچھ جادوئی طور پر تبدیل نہیں ہوگا، احتیاط جاری رکھنی ہوگی، ہمیں مختلف اقسام کی کوروناویکسین تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے حکام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا ویکسین کی تیاری کےتجربات جاری رکھیں جائیں، یہ نہیں سمجھنا چاہیئے کہ2،1 ممکنہ ویکسین کے بعد سب بند کردینا چاہیئے، ہمیں مزید کورونا ویکسین تیارکرنے کی ضرورت ہے۔

ڈبلیوایچ او حکام کا کہنا تھا کہ ویکسین کےاثرات سے متعلق تمام معلومات درکارہوں گی، ممکن ہے ایک ویکسین مخصوص آبادی کوفائدہ دے، دیگر کو نہیں، جیسے چند دوائیں بوڑھوں کوزیادہ فائدہ دیتی اور حاملہ خواتین کیلئے محفوظ ہیں۔

- Advertisement -

حکام نے کہا کہ ہمیں مختلف اقسام کی کوروناویکسین تیار کرنے کی ضرورت ہے، ممکن ہےچنددوائیں زیادہ وقت کیلئےکوروناسےمحفوظ رکھیں، یہ تمام باتیں تب ہی معلوم ہوں گی جب دواؤں کےتجربات ہوں اور ان تجربات سے حاصل ہونے والے نتائج اکٹھے کیے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہدف ہے2021میں کم ازکم20فیصدآبادی وائرس سے مدافع ہوں، ایسانہیں کہ ویکسین کے بعد حفاظتی ہدایت چھوڑدی جائیں، ویکسین کے بعد کچھ جادوئی طور پر تبدیل نہیں ہوگا، احتیاط جاری رکھنی ہوگی۔

ڈبلیوایچ اونے کہا کہ ویکسین کےحوالے سے فیصلے کا اختیارملکوں کے پاس ہے، چندممالک نےاپنےشہریوں کیلئے کچھ ویکسینزکی اجازت دی ہے، وہ ملک اپنے فیصلوں کےخودذمہ دارہیں، ویکسین کےحوالےسےجب ڈبلیوایچ اوکوئی فیصلہ کرےگا،وہ سب کیلئےہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں