اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجرا آج کریں گے، سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ڈالرز پر 7 فیصد اور پاکستانی روپے پر 11 فیصد منافع فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے ’’نیا پاکستان سرٹیفکیٹس‘‘کے اجرا کی خوشخبری قوم کو سناتے ہوئے کہا بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر ہے، وزیراعظم انشاللہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجرا آج کریں گے۔
Yet another #GreatNews for our Overseas Pakistanis & those Pakistanis who ve declared assets abroad w/ FBR. PM Imran Khan is launching #NayaPakistanCertificates by @StateBank_Pak today iA. Upto 7% Return in USD & 11% in PKR. ISLAMIC Certificates (SHARIAH compliant) are available
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 12, 2020
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ڈالرز پر 7 فیصد اور پاکستانی روپے پر 11 فیصد منافع فراہم کیا جائے گا ، شرعی اصول وقواعد کے مطابق اسلامی سرٹیفکیٹس 3 ماہ سے 5سال کی مدت کیلئے ستیاب ہوں گے۔
انھوں نے بتایا کہ مقررہ مدت سے قبل بھی سرمایہ نکلوایا جاسکے گا، این آر پیز ہوں گی نہ ہی کوئی ٹیکس فائلنگ درکار ہوگی، صرف خالص منافع پر 10فیصدودہولڈنگ ٹیکس لاگوہوگا۔
Flexible tenures starting from 3months to 5 yrs. Early encashment is allowed. For NRPs, No tax filing is required. Only 10% withholding tax on profits. #NayanPakistanCertificates are fully repatriable. No approvals required for remitting funds abroad.#بہترین_منافع_بہترین_مستقبل
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 12, 2020
نیا پاکستان سرٹیفکیٹس مکمل طور ری پیٹریبل ہیں، بیرون ملک جمع سرمائے کیلئے کوئی منظوری درکارنہ ہوگی۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹس پروگرام کا افتتاح کیا تھا ، جس کی مدد سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک میں باآسانی سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔
بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت حاصل ہو گئی کہ وہ سمندر پار کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے پاکستان کے 8 بڑے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں۔