جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شاہ بحرین نے نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

منامہ : شاہ بحرین نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ کو فوری طور پر ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ بحرین کے شاہی خاندان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے مشورہ کیے بغیر وزیراعظم کا تقرر کر سکتے ہیں۔

بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے شاہی خاندان کی جانب سے اس سلسلہ میں جاری ایک ایڈ منسٹریٹو آرڈر کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

خیال رہے کہ بحرین کے وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا۔84 سالہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ طویل عرصے سے علیل تھے اور امریکہ میں زیر علاج تھے۔ ان کا نام دنیا کی کسی بھی حکومت کے طویل ترین سربراہ کا ریکارڈ ہے۔ بحرین نے ان کی وفات پر ایک ہفتہ کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ خلیفہ سب سے طویل عرصہ کسی ملک کے وزیر اعظم رہنے والے رہنما تھے، انہوں نے سنہ 1971 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور 49 برس اس عہدے پر فائز رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرین کے شاہی خاندان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے مشورہ کیے بغیر ملک کے وزیر اعظم کی تقرری کرے۔

مزید پڑھیں : 49 برس تک بحرین کے وزیر اعظم رہنے والے شہزادے انتقال کر گئے

علاقائی ماہرین کا خیال ہے کہ نوجوان ولی عہد شہزادہ کو صرف بحرین کے اندرونی مذہبی تنازع کو قابو میں کرنے کے لئے نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں