پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بالی ووڈ اداکار آصف بسرا نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار آصف بسرا ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار آصف بسرا نے خودکشی کرلی، وہ ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا کے علاقے دھرم شالا میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی اداکار نے فلم کائی پوچی اور فریکی علی میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، آصف بسرا ویب سیریز پائل لوک، رنگ باز میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آصف بسرا گزشتہ پانچ برس سے مذکورہ گھر میں کرائے پر رہائش پذیر تھے اور ان کی لاش وہیں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

آصف بسرا کی مشہور فلموں میں جب ویب میٹ، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی، کرش تھری، ایک ولن اور دیگر شامل ہیں۔

بھارتی اداکار کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی، پولیس اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے، آصف بسرا کی اچانک موت پر بالی ووڈ شخصیات نے گہرے دکھ اور حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں