جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

اسٹیٹ بینک نے بھارتی ایپ زی فائیو کی ادائیگیوں پر پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھارتی ایپ زی فائیو کی ادائیگوں پر پابندی لگادی جس کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زی فائیو پر پاکستان سے ادائیگیوں پر پابندی لگادی، اسٹیٹ بینک نے کابینہ ڈویژن کے خط پر سرکلر جاری کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زی فائیو کے لیے ہر قسم کی ادائیگی پر تمام بینکس فوری پابندی لگائیں۔

- Advertisement -

مراسلے کے مطابق بھارت زی فائیو کے ذریعے پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں سرگرم ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام بینکس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زی فائیو کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں کو روک کر 13 نومبر تک تمام تفصیلات سے اسٹیٹ بینک کو آگاہ کریں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں