جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شہبازگِل نے فردوس عاشق اعوان کےبیان کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگلِ نے فردوس عاشق اعوان کے اس بیان کی تردید کی ہے کہ وزیراعظم کے کہنے پر ہی آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو کال کی تھی۔

معاون خصوصی برائےاطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے کہنے پر ہی آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو کال کی تھی اب فوج نے یہ ثابت کردیا کہ وہاں احتساب کاعمل موجود ہے۔

اے آر وائی نیوز کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈکی درستگی کےلیےیہ بات درست نہیں ہے، ایسابیان فردوس عاشق کاذاتی تجزیہ یاخیال ہوسکتاہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ انیس اکتوبر کی شب مزارقائد کے تقدس کی پامالی کے الزام میں پولیس نے کیپٹن(ر) صفدرکو گرفتارکیا تھا، ان کی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی، کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتاری کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تمام واقعات کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی تھی۔

‘وزیراعظم کے کہنے پر ہی آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو کال کی تھی’

مزارقائد کی بے حرمتی کے پس منظر میں رونما ہونے والے آئی جی سندھ کے واقعے کی فوجی کورٹ آف انکوائری مکمل کرلی گئی ، جس میں متعلقہ آفیسرز کو ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مزارقائد کی بےحرمتی کے پس منظر میں رونما ہونے والے واقعے پر آئی جی سندھ کے تحفظات کے حوالے سے فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل کرلی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے واقعے کی انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی گئی، کورٹ آف انکوائری کی سفارش پر متعلقہ آفیسرز کو ذمہ داریوں سےہٹادیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں