اشتہار

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نو نومبر سے قرنطینہ میں ہیں اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل گھر سےاپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل نو نومبر کو پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کروناوائرس میں مبتلا ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

گذشتہ ماہ 5 اکتوبر کو پنجاب کے دو وزرا وزیر صعنت و پیداوار میاں اسلم اقبال اور وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر صنعت و تجار ت پنجاب اور وزیر زراعت نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا اور عوامی سرگرمیاں بھی منسوخ کر دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شادی تقریبات کی وجہ سے کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، معاون خصوصی

خیال رہے کہ ملک میں کئی سیاسی شخصیات کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکی ہیں، جن میں گورنرسندھ عمران اسماعیل اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت کئی اہم نام شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں