اشتہار

سعودی عرب: عجیب وغریب کیڑوں کے حملے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے شہر جازان میں عجیب وغریب کیڑوں کے حملے نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی، متعلقہ انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آگئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جازان کے ایک زرعی قصبے میں کیڑوں کے حملے سے علاقے کے تمام افراد شدید متاثر ہیں جس کے پیش نظر ریجنل بلدیہ نے ایکشن لیتے ہوئے حشرات سے نمٹنے والے یونٹ کو مطلع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق زرعی علاقہ ہونے کے باعث کھیتوں سے کیڑے گھروں کی طرف آگئے ہیں جو جھنڈ کی شکل میں مکانات کی چھتوں پر چپک جاتے ہیں۔

- Advertisement -

جازان میں احد المسارحہ کے نواحی گاؤں میں کیڑوں کے حملے ہورہے ہیں، لوگوں نے عجیب و غریب کیڑوں کے حملے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اتنی بڑی تعداد میں کیڑوں کا حملہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔

عجیب وغریب نظر آنے والے کیڑوں کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ گاؤں کے افراد نے متعلقہ ادارے سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا حل یقینی بنایا جائے۔

جبکہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان کیڑوں کے کاٹنے سے کوئی مضر اثرات مرتب ہوں گے یا نہیں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں