منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مچھلی بگلے کا پیٹ پھاڑ کر باہر نکل آئی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصاویر وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ صارفین دنگ رہ جاتے ہیں ایسی ہی ایک تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شکاری پرندے کو شکار کے ہاتھوں بے بس ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جی ہاں! یہ کوئی معمولی شکاری نہیں بلکہ بگلا ہے جو چھوٹی مچھلیوں کو اپنی خوراک بناتا ہے لیکن اگر کوئی بڑی شکار بھی اس کی چونچ میں پھنس جائے تو اس کا بچنا بھی ناممکن ہوتا ہے لیکن امریکا سے ایسی تصویر سامنے ہے جس میں مچھلی شکار کے بعد کے بگلے کا پیٹ پھاڑ کر زندہ باہر نکل آئی۔

امریکا میں ڈیوس نامی فوٹو گرافر نے اپنے موبائل فون سے یہ غیر معمولی تصویر بنائی جس میں ایک ایل مچھلی کو بگلے کے کھانے کے بعد اس کا پیٹ بھاڑ کر باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

آسٹریلیا نیشنل فش کلیکشن کے ماہر جان پوگونوسکی نے اسے ’ایک حیرت انگیز منظر‘ قرار دیا ہے، اسی کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں