اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سائبر کرائم سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے خفیہ اطلاعات اور شکایات پر جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی سائبر کرائم سرکل کی جانب سے کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کارروائی سے متعلق بتایا کہ ملزم سندھ پولیس، ایف آئی اے کا افسر بن کر شہریوں کو بیوقوف بناتا تھا ،

- Advertisement -

فیڈرل انوسٹی گیشن حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عرفان خان شہریوں کو دھمکیاں دینے اور پیسوں کی وصولی کے لئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار نے کہا کہ گرفتار ملزم نے ایف آئی اے کی جعلی آئی ڈی اور دفتر بھی بنا رکھا تھا جبکہ شہریوں کو ڈرانے کے لیے ملزم اپنی اہلیہ کو ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر متعارف کرایا کرتا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزم سے مختلف بینکوں کے چیک، بینک اسٹیٹمنٹ بھی ملے ہیں، ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون، الیکٹرانک ڈیوائس اور یو ایس بی سے کئی متاثرین کا ریکارڈ مل گیا۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کا کہنا تھا کہ ملزم عرفان ترین نے جعلی ایف آئی اے ای میل آئی ڈی بھی بنا رکھی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں