جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’کرونا نے شدت اختیار کی تو اسکول بند کرنے میں پہل کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی وزیرتعلیم نے کرونا وبا کے دوران اسکولوں کو بند سے متعلق کہا ہے کہ 117 اسکولوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی، جس میں سے 16 سیل کردئیے۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کہنا آسان ہے کہ اسکول بند کردئیے جائیں، ابھی شمالی پنجاب کے اسکولوں میں کرونا صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

مراد راس نے کہا کہ جتنے ایس او پیز اسکولوں میں فالو ہورہے ہیں کہیں اور نہیں ہورہے، 117 اسکولوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس میں سے سولہ سیل کردئیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سوچ سمجھ کر اسمارٹ لاک ڈاون کیے جائیں گے لیکن اگر کرونا نے شدت اختیار کی تو اسکول بند کرنے میں پہل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکوموومنٹ کے سارے چوراکٹھے ہوئے، ان کو عوام سے ہمدردی نہیں ہے۔

وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں جلسہ کرکے اپوزیشن کیا کرلے گی، ہم سے بڑا جلسہ لاہور میں کرسکتے ہیںَ اگر بڑا جلسہ ہوبھی گیا تو کیا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں