جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مدت صدارت مکمل ہونے کے بعد ٹرمپ کیا کرنے جارہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

 واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں شکست کا مزہ چکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ایک نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے قیام کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔

اس بات کا انکشاف کمپنی سے وابستہ عہدیداروں نے کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ مہنگے کیبل ٹیلیویژن چینل کو کھولنے کے بجائے ایک نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے قیام پر غور کررہے ہیں، تاہم ابھی تک ٹرمپ اور ان کے مشیروں کی جانب سے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

- Advertisement -

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات کے بعد اقتدار کی منتقلی میں کوئی دشواری نہیں ہوگی اور یہ عمل آئینی طریقے سے ہی سر انجام دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتخابی نتائج کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو منتخب صدر کے طور پر پیش کرنے پر فاکس نیوز سمیت کئی میڈیا اداروں سے ناراض ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات کے نتائج کو لے کر قانونی جنگ لڑنا چاہتے ہیں، ان کا فی الحال عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نظر نہیں آتا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخاب ہارنے کے بعد سخت بے چینی کا شکار ہیں اور تاحال انتخابی نتائج قبول نہیں کرسکے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نو منتخب صدر جو بائیڈن کو وائٹ ہاؤس مدعو کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور نہ ان کے عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ کو اپنوں نے ہی ‘دھوکا’ دے دیا

سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا ہے، تحقیقات میں ایف بی آئی کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں