جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا ڈین جونز کو خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 2020کے ملتوی شدہ میچز کے آغاز پر کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں نے ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین بلے باز اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ آنجہانی ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے ڈی فارم میں لائن بنائی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

- Advertisement -

ڈین جونز کا انتقال 24 ستمبر کو بھارت کے شہر ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا جہاں وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سلسلے میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے 59 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جبکہ وہ 1987 میں آسٹریلیا کے لیے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن بھی تھے۔

1997-98میں ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کمنٹری کے شعبے سے وابستہ ہوگئے اور پاکستان سپر لیگ سمیت دنیا کی مختلف لیگوں میں کوچنگ کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں