اشتہار

رابی پیرزادہ کا پسندیدہ مسلمان لیڈر کون ہے؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو اپنا پسندیدہ لیڈر قرار دے دیا۔

سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ترکی، آذربائیجان کے صدور کی تصاویر شیئر کیں جن میں دونوں ایک دوسرے سے مصافحہ کررہے تھے۔

عبداللہ بن مسعود نامی صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آذربائیجان کو فتح مبارک ہو، یہ فتح صرف آذربائیجان ہی نہیں بلکہ ترکی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی ہے، اس فتح پر ہم سب رجب طیب اردوان کے مشکور ہیں۔

- Advertisement -

رابی پیرزادہ نے صارف کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’مسلمان سربراہان میں رجب طیب اردوان میری پسندیدہ لیڈر ہیں‘۔

واضح رہے کہ چار اکتوبر کو رابی پیرزادہ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو انوکھے انداز سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کا پوٹریٹ بنایا اور اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا تھا۔

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ تھا کہ اُن کی خواہش ہے کہ وہ ترک صدر سے ملیں اور انہیں اپنے ہاتھوں سے یہ پیٹنگ تحفے میں پیش کریں۔

مزید پڑھیں: رابی پیر زادہ کا ترک صدر کو انوکھے انداز سے خراج تحسین

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ نے ’ارطغرل غازی‘ کی پیٹنگ بنا لی

واضح رہے کہ میوزک و شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد رابی پیر زادہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کررہی ہیں اور  وہ اپنی معاشی ضروریات مصوری کے ذریعے پوری کرتی ہیں۔

رابی پیرزادہ مصوری کر کے اس کو فروخت کرتی ہیں اور اُس سے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی کاموں پر بھی خرچ کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں