منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بھارتی جوڑے نے نوزائیدہ بچہ زندہ دفن کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : مالی مشکلات یا کچھ اور! نامعلوم والدین نے نوزائیدہ بچے کو زندہ دفن کرکے مار ڈالا۔

ترقی یافتہ بھارت میں بچوں کو زندہ مدفون کرنے کی روایت برقرار ہے، ایسا ہی دل دہلا دینے والا ایک اور واقعہ بھارتی ریاست اترکھنڈ میں پیش آیا جہاں بدنصیب ماں باپ نومولود کو زندہ دفن کردیا۔

بدنصیب بچہ کا چہرہ، ہاتھ اور ایک پاوں قبر سے باہر آگیا تھا جس کے باعث گاوں کے باسیوں نے دیکھا تو فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا اور بچے کو مٹی سے باہر نکالا تاہم جب تک وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔

- Advertisement -

زندہ بچوں کو مدفون کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، کچھ روز قبل بھارتی ریاست تامل ناڈو کے درندہ صفت باپ نے لڑکی پیدا ہونے پر کمسن بچی کو زندہ دفن کر کے قتل کردیا تھا کیونکہ اسے بیٹے کی خواہش تھی۔

گزشتہ برس دسمبر میں شمالی بھارت میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس میں تین دن کے بچے کو کپڑے میں لپیٹ کر دفن کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں