جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب : شہریوں کو لوٹنے والا بڑا دھوکہ باز گروہ پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی پولیس نے ایک بڑے دھوکہ باز منظم گروہ کو حراست میں لیا ہے، جن کے قبضے سے ایک کروڑ ریال سے زائد رقم برآمد کی گئی ہے، ملزمان میں ملکی اور غیر ملکی افراد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حکام نے عام لوگوں سے دھوکہ دہی سے1.7 کروڑ ریال سے زیادہ ہتھیانے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ریاض پولیس کے معاون ترجمان نے بتایا ہے کہ پانچ رکنی گروہ جس میں تین سعودی اور اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دو ملزمان شامی شامل تھے نے دھوکہ دہی سے سترہ ملین ریال سے زیادہ ہتھیالیے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ یہ لوگ خود کو لاء فرم کے کارکن ظاہر کرتے اور بتاتے کہ وہ تداول کمپنیوں کے یہاں پھنسی رقوم نکلوا سکتے ہیں جس کے لیے وہ مختلف لوگوں سے رقوم وصول کر رہے تھے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر اپنی خدمات کی تشہیر کی، ملزمان لوگوں کے بینک اکاؤنٹ کے خفیہ نمبر حاصل کرکے وارداتیں کیا کرتے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پانچ رکنی گروہ نے یہ طریقہ کار اختیار کر کے سعودی شہریوں کے تجارتی اداروں کے اکاؤنٹس کے ذریعے سترہ ملین ریال بیرون ملک موجود شامی شہری کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے تھے۔

ریاض پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں