جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

زیادہ انڈے کھانے کے شوقین افراد کیلئے بڑا خطرہ!

اشتہار

حیرت انگیز

طب کی دنیا میں ہونے والی نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ زیادہ انڈے کھانے کے شوقین افراد ذیابیطس جیسے جان لیوا مرض کا شکار ہوسکتے ہیں۔

دنیا بھر میں ناشتے کے لیے انڈوں کو مقبول ترین غذا قرار دیا جاتا ہے لیکن زیادہ انڈے کھانا آپ کو ذیابیطس جیسی سنگین بیماری میں مبتلا کرسکتا ہے، اس مہلک مرض کے حملے کا خطرہ 60 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق آسٹریلیا میں ہوئی جہاں ساؤتھ آسٹریلیا یونیورسٹی نے چائنا میڈیکل یونیورسٹی اور قطر یونیورسٹی کے اشتراک سے زیادہ انڈے کھانے سے نقصانات کا مشاہدہ کیا۔

- Advertisement -

شوگر سے بچاؤ کیلئے انڈے ضرور استعمال کریں

تحقیق میں 1991 سے 2009 تک ہونے والی تحقیق میں چین کے بالغ افراد میں انڈے کھانے کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا جس میں دریافت ہوا کہ جو لوگ روزانہ ایک یا اس سے زیادہ انڈے کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں ذیابیطس کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جو ایک جان لیوا بیماری ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ چین میں ذیابیطس کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں ذیابیطس کے مریضوں کی شرح اب 11 فیصد تک پہنچ چکی ہے جس کی عالمی اوسط 8.5 فیصد سے زائد بنتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ریسرچ میں طویل المعیاد بنیادوں پر انڈے کھانے کی عادت اور ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے خطرے کا تجزیہ کیا گیا جس سے انکشاف ہوا کہ چینی بالغ افراد میں ذیابیطس کا خطرہ 25 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

جبکہ روزانہ ایک یا اس سے زیادہ انڈے کھانے والوں میں ذیابیطس کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور یہ تناسب مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ دیکھا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں