بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کویت : حکومت کا ملکی ترقی کیلئے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کویتی حکومت نے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود رواں مالی سال میں میگا پروجیکٹ پر عمل درآمد کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت38 منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

مذکورہ منصوبوں پر26.5بلین ڈالر کی لاگت آئے گی، غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق تیل کی کم قیمتوں کے بحران اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی موجودہ صورتحال کے باوجود وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ بجٹ میں اہم قدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے اخراجات میں20فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال2020-2021کے دوران 26.5بلین ڈالر کے تقریباً 38ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اس حوالے سے سرکاری دستاویز میں اس پروگرام میں متعدد اسٹریجک منصوبے شامل ہیں جن کا مقصد ریاست کے مالی اور تجارتی مراکز میں مؤثر تبدیلی اور دیگر امور میں بہتری لانا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ منصوبے سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے یا سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین شراکتی نظام کی مدد سے پایہ تکمیل تک پہنچائے جاتے ہیں۔

چار پارٹنر شپ پروجیکٹس کی لاگت کا تخمینہ 988دینار ہے جو اسٹرٹیجک منصوبوں کی کل لاگت کا 4.2فیصد ہے، اس کے علاوہ مشترکہ اسٹاک کمپنی کی تشکیل کا منصوبہ ہے جس کی لاگت 611ملین دینار ہے، یہ رقم ان منصوبوں کی کل لاگت کا 2.6فیصد ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پانچ سالہ منصوبے میں کل تقریباً 23.5بلین کی لاگت کے 32ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، ان کا مقصد عالمی مقابلے مین کویت کی پوزیشن کو مزید بہتر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال2020-2021کے دوران گزشتہ جون تک کویت کے بڑے منصوبوں کی انتظامی حیثیت کی بنا پر ان کے مالی اخراجات100ملین سے تجاوز کرچکے ہیں اور منصوبوں کی تعداد38ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں