جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاسوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا وبا کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے سینیٹ احتیاطی تدابیر کے تحت سینیٹ کی کمیٹیوں کے اجلاسوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔

سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاسوں پرپابندی میں توسیع تیسری بارکی گئی ہے۔سینیٹ کمیٹیوں کےاجلاسوں پرپہلی پابندی3 نومبرکوعائدکی گئی تھی۔

نو نومبر کو سینیٹ کمیٹیوں کےاجلاس پر پابندی کےفیصلے میں توسیع کی گئی اور اب تاحکم ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےاحتیاط واحدراستہ ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئےاحتیاطی تدابیرپرعمل جاری ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی تمام سرگرمیاں معطل، دفاتر بند

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ کی ہدایات پر سیکریٹریٹ کے دفاتر کو3دن کےلیے بند کر دیا گیا تھا اور اس متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر کے ملازمین کو آگاہ کیا گیا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کےشعبہ انتظامیہ کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری میں کہا گیا کہ دفاتر کو 6نومبر 2020 تک بندرکھاجائےگا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میں دفاترکےاوقات کاربھی تبدیل کردیےگئے ہیں۔دفاترپیرسےجمعرات صبح10بجے سے دوپہر3 بجے تک کھلےہوں گے جب کہ جمعہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ10بجےسے1بجےتک کھلارہےگا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے پک اینڈ ڈراپ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ایوان میں مہمانوں کی اًمدورفت پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ملازمین کو ماسک اور ہینڈسینیٹائزر کےاستعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں