بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مجوزہ دورہ پاکستان آئندہ سال کے آخر تک ملتوی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان آئندہ سال کے آخر تک ملتوی ہوگیا، انگلش ٹیم کو جنوری 2021 میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ اخراجات اور کھلاڑیوں کی عدم دستیابی پر ملتوی کیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلینڈ بورڈ حکام کے درمیان اتفاق ہوگیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پی سی بی نے جنوری میں انگلینڈ کو مختصر دورے کی دعوت دی تھی، انگلینڈ کو تین ٹی 20 میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ انگلینڈ نے آئندہ سال جنوری میں ٹی 20 سیریز کے لیے اپنی ’سی ٹیم‘ پاکستان بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کورونا وائرس کے دوران انگلش سرزمین پر پہنچی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی گئی تھی۔

انگلش ٹیم نے قومی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست دی تھی جبکہ ٹی 20  سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں