بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پاکستان میں کورونا کی شدت میں اضافہ، ایک دن میں 33 اموات، 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کورونا کی دوسری لہرنے ملک بھرمیں خطرناک صورت اختیار کرلی، ایک دن میں 33 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 ہزار 50 نئے کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت بڑھ رہی ہے اور کیسز میں اضافے کے ساتھ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے،نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 7ہزار193ہوگئی۔

- Advertisement -

این سی اوسی کا کہنا ہے 24گھنٹےمیں29ہزار378 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2ہزار50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد پاکستان میں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد29ہزار55 جبکہ مجموعی کیسز 3 لاکھ 61 ہزار 82 تک جا پہنچے اور صحت یاب افراد کی تعداد3 لاکھ 24 ہزار 834 ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 1لاکھ 56 ہزار 528 ، پنجاب ایک لاکھ 11 ہزار047 ، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 615 ، بلوچستان میں 16 ہزار 449 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار461 اور آزاد کشمیرمیں 5 ہزار538 کیسز سامنے آئے۔

خیال رہے کورونا قومی سلامتی کامسئلہ بن گیا ہے، حساس اداروں کی جانب سے ہیلتھ ایڈوائزری تیار کی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ شدید ہے، سیاسی مذہبی سرگرمیوں اور شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی جبکہ اسکول، مدارس، سنیما، تھیٹرز، تفریح گاہ، اور مزاربند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ معاشی سرگرمیاں روکنے اور لاک ڈاؤن کے بغیر اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں جلسے اور جلوس پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا شادی ہالز کے بجائے کھلے مقامات پر تقریبات منعقد ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں