تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

سعودی عرب : سیاحوں کی سہولت کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

ریاض : سعودی حکومت نے مملکت میں آنے والے سیاحوں کی آسانی اور سہولت کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت ریڈ سی پروجیکٹ میں ماحول دوست توانائی پیدا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بحر احمر ڈویلپمنٹ کمپنی نے کہا ہے کہ ریڈ سی پروجیکٹ میں تجدید پذیر توانائی استعمال کرنے کا معاہدہ کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ کمپنی نے کہا ہے کہ سیاحتی منصوبے میں مختلف مراکز میں تجدید پذیر توانائی کے لیے اکوا پارک کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے گیے ہیں۔

معاہدے کے مطابق منصوبے کے لیے 650 میگا واٹ توانائی پیدا کی جائے گی جو ماحول دوست کے علاوہ تجدید پذیر ہوگی۔ منصوبے میں سولر سسٹم اور پن چکیوں سے 210 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جسے مستقبل میں بڑھایا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا ہے کہ یہ دنیا کا واحد سیاحتی مقام ہے جہاں تجدید پذیر اور ماحول دوست توانائی پیدا کی جا رہی ہے۔
دنیا کے منفرد منصوبے کے لیے کام کرنے والی عالمی کمپنی کا دنیا بھر میں مقام ہے جس کے ساتھ عالمی کمپنیوں کا تعاون حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ریڈ سی  منصوبہ پبلک انویسمنٹ فنڈ کے تحت روبہ عمل لایا گیا ہے، بحیرہ احمر پروجیکٹ کے تحت بحیرہ احمر کے ساحل کے سامنے واقع 50 جزیروں میں جدید تفریح گاہیں تیار کی جائیں گی۔

ان تفریح گاہوں میں سیاح غوطہ غوری کا شوق پورا کریں گے اور تاریخی مقامات کی سیر کر سکیں گے، انھیں محفوظ قومی جنگلات کی سیر کا بھی موقع میسر آئے گا۔

Comments

- Advertisement -