تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

جمائما ‘دی کراؤن’ کے چوتھے سیزن کی دیوانی ہوگئیں

لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ مقبول ویب سیریز ‘دی کراؤن’ کے چوتھے سیزن کی دیوانی ہوگئیں اور اسے سب سے بہترین سیزن قرار دے دیا۔

دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ویب سیریز دی کراؤن کا چوتھا سیزن بھی ریلیز ہوچکا ہے جس کے ہرطرف چرچے ہیں۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور لیڈی ڈیانا کی دوست جمائما گولڈ اسمتھ بھی خوب تعریف کررہی ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ میری نظر میں دی کراؤن کا سیزن 4 اب تک کا سب سے بہترین ہے، اس سیزن میں ایما کورن ڈیانا کا جادو دکھارہی ہیں، میں شہزادی ڈیانا کے ساتھ دوبارہ محبت میں مبتلا ہونے کو تیار ہوں، اب تک 5 اقساط دیکھ لیے ہیں۔

جمائما نے لکھا کہ یہ سیزن آج آیا ہے اور نیٹ فلیکس پر میری سبسکرپشن کی ڈیڈلائن بھی ہے، لیکن یہ مجھے 5 اقساط دیکھنے سے نہیں روک سکی۔

خیال رہے کہ امریکی ٹیکنالوجی اور فلم اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس پر مشہور سیریز دی کراؤن کا چوتھا سیزن ریلیز کیا جاچکا ہے۔ چوتھے سیزن میں شہزادی ڈیانا کی شاہی خاندان میں شمولیت کو موضوع بنایا گیا ہے۔

نیٹ فلیکس کی مقبول سیریز دی کراؤن کا چوتھا سیزن مداحوں کے بے تحاشہ انتظار کے بعد سامنے آگیا، سیریز میں شہزادی ڈیانا کا کردار 24 سالہ اداکارہ ایما کورن ادا کر رہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ اس کردار کے حوالے سے دباؤ کا شکار تھیں۔

دی کراؤن کے مذکورہ سیزن میں ڈیانا کو ایک نو عمر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہزادہ چارلس کی منگیتر کی حیثیت سے سے خود کو تنہا کر لیتی ہیں، جب اس جوڑے نے سنہ 1981 میں شادی کی تھی تب ڈیانا کی عمر 20 سال کی تھی جبکہ چارلس کی عمر 32 سال تھی۔

یاد رہے کہ دی کراؤن کے پچھلے سیزن میں ولی عہد شہزادہ چارلس کو ایک حساس لڑکے کے طور پر دکھایا گیا تھا لیکن ڈیانا کے شوہر کی حیثیت سے ان کے کردار میں بے وفائی کا عنصر بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ سال 2016 میں پہلی بار نشر ہونے والے اس سیریز نے متعدد ایوارڈز جیتے ہیں جن میں 3 گولڈن اور 10 ایمی ایوارڈز شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -