اشتہار

ویزہ پالیسی سے متعلق عمانی حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : عمانی حکومت نے ایئرلائنز کو چیک ان اور بورڈنگ کارڈ کے اجراء سے قبل ویزوں کی تصدیق لازمی قرار دے دی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عمان کی جانب سے جعلی ویزوں کی روک تھام کے سلسلے میں بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔

عمانی حکومت نے جعلی ویزوں کے ذریعے داخلے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت ایشیائی ممالک سے عمان آنے والے مسافروں کے ویزوں کی ویریفیکشن چیکنگ سسٹم کےلیے ذریعے ہوگی، حکومت نے نیا چیکنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور مبینہ جعلی ویزوں کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کو ان کے ملک ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔

عمانی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام ایئر لائنز کو بورڈنگ کارڈز کے جاری کرنے سے قبل ویزا کی تصدیق لازمی کر دی گئی، پی آئی اے سمیت تمام ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو آن لائن ویزا کی تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

عمانی ویزے کی تصدیق کے بغیر بورڈنگ کارڈز جاری نہیں کیے جائیں، خلیجی ریاست کی جانب سے ایئر لائنز کو انتباہ جاری کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں