اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پنجاب کابینہ کے اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گنے کی کم از کم امدادی قیمت 200 روپے فی من کی منظوری دے دی گئی۔

تین گھنٹے طویل ہونے والے کابینہ اجلاس میں ٹرانسپورٹیشن چارجز اور شوگر کین ڈویلپمنٹ فیس کی بھی منظوری دی گئی جب کہ چینی کی نرخوں میں مزید کمی میں موثر اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کابینہ کا کہنا ہےکہ گنے کے کاشتکاروں کو بروقت اور پورا معاوضہ دیا جائے گا، بروقت ادائیگیاں نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اجلاس میں پاسکو سے 63 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کے معاہدے کی منظوری دی گئی جب کہ نابینہ افراد کے ملازمتوں کے تین فیصد کوٹے پر عملدرامد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ نابینہ افراد کو اب ملازمتوں میں پندرہ سال کی رعائت بھی دی جائے گی۔

اجلاس میں پنجاب ٹورازم، کلچر اینڈ ہریٹیج اتھاٹی کے قیام کے لیےمسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔ صوبے میں کوئلے کی کانوں کی لیز پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کانوں کی لیز میں تجدید پرپابندی ختم کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں