اشتہار

مرغیوں میں بھی وبا پھیل گئی، ہزاروں مرغیاں ذبح کردی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کوپن ہیگن : ڈنمارک حکام نے برڈ فلو کی وبا پھیلنے کے باعث 25000 ہزار مرغیوں کو کاٹ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک کے جٹ لینڈ میں برڈ فلو کی وبا نے جنگلی اور پالتو جانوروں کے ساتھ ساتھ مرغیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ڈنمارک کی ویٹرنری اینڈ فوڈ ایڈمنسٹریشن حکام نے برڈ فلو کی وبا پر کنٹرول پانے کےلیے ہزاروں مرغیوں کو کاٹنے پر مجبور ہوگئے۔

- Advertisement -

ڈنمارک حکام نے انکشاف کیا تھا کہ پولٹری فارم میں ایک مرغی ایویئن انفلوئنزا ایچ 5 این 8 کا شکار ہوگئی تھی جس کے بعد ہزاروں مرغیاں تیزی سے مرنے لگیں۔

مرغیوں میں وبا پھیلتی دیکھ کر حکام نے فارم کے قریب کے علاقے میں پرندوں اور پولٹری کی نگرانی کے لئے پابندی والے زون تشکیل دیئے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں