اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

حمزہ علی عباسی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی تصاویر دیکھ کر صارفین اور مداحوں نے ایک بار پھر حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ نیمل خاور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تینوں کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ تین روز قبل نیمل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں فیڈر تھامے بچے کی واکر کے پاس کھڑے تھے۔

نیمل خاور نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ’لائف لائنز‘ کا لفظ بھی لکھا جس کا مطلب وہ حمزہ عباسی اور مصطفیٰ عباسی کو اپنی زندگی قرار دے رہی تھیں۔

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ برس 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، حمزہ اور نیمل کے ہاں رواں برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

حمزہ علی عباسی نے گھر آئے ننھے مہمان کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دی تھی، اداکار نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے محمد مصطفیٰ عباسی نام لکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں