اشتہار

نوابشاہ میں 13 سالہ لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نوابشاہ: سندھ کے شہر نوابشاہ میں 13 سالہ لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوابشاہ کے علاقے جام صاحب میں 13 سالہ لڑکی نمرا کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا ملزم مقتولہ کا بھائی ہی نکلا۔

پولیس کے مطابق ملزم افتخار نے دوران تفتیش اپنی 13 سال کی بہن سے زیادتی کا انکشاف کیا ہے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی تنویر تنیو کا کہنا ہے کہ ملزم بہن سے زیادتی کرتا تھا اور اسے ڈر تھا کہ وہ والدین کو نہ بتادے، ملزم نے بہن کو قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی تھی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ جام صاحب پولیس نے تین دن پہلے ہی واردات کے ملزم کو دو دن میں گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جام صاحب کی رہائشی 13 سالہ لڑکی نمرا گھر سے اچانک لاپتا ہوگئی تھی، مقتولہ کی لاش مکھی گوٹھ کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔

ورثا کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، پولیس قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں