اشتہار

کون سا جانور پالنے والے کرونا سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے توڑ کے لیے ویکسین بنانے کی تیاریاں جاری ہیں وہیں وبا ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے پہلے سے زیادہ کیسز اور اموات ہوسکتی ہیں۔

طبی و تحقیقی ماہرین کا ماننا ہے کہ ویکسین متعارف ہونے کے بعد وبا کی شدت میں فوری کمی نہیں آئے گی کیونکہ وائرس کی دن بہ دن شدت اختیار کررہا ہے۔

- Advertisement -

اب ایک اور تحقیق ہوئی جس میں ماہرین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کون سا جانور پالنے والے کرونا سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں؟۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق کتا پالنے والے افراد کا کرونا سے متاثر ہونے کا خطرہ 78 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ماہرین نے کتے پالنے اور انہیں قریب رکھنے کو بہت زیادہ خطرناک بھی قرار دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جانوروں اور خصوصاً کتے پالنے والے افراد حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔

مزید پڑھیں: ماسک کو پھینکنے سے قبل اس کی ڈوریاں کاٹ دینا کسی معصوم کی جان بچا سکتا ہے!

اسپین کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے پالنے والے افراد جب اپنے جانوروں کو لے کر باہر نکلتے ہیں تو اُن کا کرونا سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے دوران 2 ہزار 86 افراد کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا جن کی عمریں 40 سے 54 سال کی کے لگ بھگ تھیں۔

یونیورسٹی آف گرانڈا کے طبی جریدے جنرل انوئیرمنٹ ریسرچ میں تحقیق کے نتائج شائع کیے گئے جس میں بتایا گیا کہ کرونا سے متاثر ہونے والے 4.7 فیصد افراد کو ایک ہی مقام سے وائرس لگا۔

تحقیق کے دوران لوگوں سے اُن کے روز مرہ کے معمولات کے حوالے سے بھی معلومات لی گئیں۔ جن کا مشاہدہ کرنے کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ کرونا سے متاثر ہونے والے 78 فیصد افراد وہ تھے جو اپنے کتوں کے ہمراہ چہل قدمی کے لیے گھروں سے باہر نکلے تھے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ کرونا وائرس کتوں سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوا بلکہ ایسا دیکھا گیا کہ مالک اپنے کتے کو جہاں لے کر گیا وہاں پر وائرس پہلے سے موجود تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں