جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ترک صدر نے بڑا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: کروناوائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں جزوی کرفیو کا اعلان کردیا جس کے تحت نئی پابندیاں لاگو ہوں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کی دوسری لہر کے دوران ترکی میں بھی مہلک وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے ترک صدر نے یہ قدم اٹھایا۔

رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ہم تشویشناک صورت حال سے گزر رہے ہیں، وبائی کیسز اور اموات کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ اس ویک اینڈ سے رات 8 بجے سے صبح 10 بجے تک جزوی کرفیو کا نفاذ رہے گا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ترکی میں صرف ویک اینڈ پر ہی کرفیو رہے گا جبکہ دیگر عام دنوں میں نئی پابندیوں کے تحت ریستوران، دکانیں، شاپنگ اور ہیر سلون وغیرہ صبح 10 سے رات 8 بجے تک ہی کھولے جا سکیں گے۔

جبکہ اسکولوں میں آن لائن تعلیم سال کے آخر تک جا ری رہے گی۔

ترک صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابقہ کرفیو کا دائرہ بڑھایا جارہا ہے، اب 20 سال اور اس سے کم عمر افراد کو بھی صبح 10 سے شام 4 کے دوران گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی، اس سے قبل یہ پابندی صرف 65 سال سے زائد عمر کے افراد پر تھی، اس کے علاوہ کھیلوں کی سرگرمیاں بغیر تماشائیوں کے ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں