تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

فرانسیسی ریڈیو کی غلطی یا شرارت

پیرس : فرانسیسی سرکاری ریڈیو نے ٹیکنیکل خرابی کے باعث آیت اللہ خامنہ ای اور ملکہ الزبتھ سمیت دنیا کی معروف شخصیات کی موت کی خبر شائع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے سرکاری ریڈیو نے متعدد عالمی شخصیات کے انتقال کی خبر اپنی ویب سائٹ پر شائع کی تھی، جن لوگوں کے انتقال کی خبر شائع کی گئی اس میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، ملکہ برطانیہ کوئن الزبتھ اور معروف برازیلین فٹبالر پیلے بھی شامل تھے۔

ریڈیو فرانس کی ویب سائٹ پر خبر شائع ہوتے ہی دنیا بھر کے لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جس پر فرانسیسی ریڈیو کی انتظامیہ نے خبر کو ٹیکنیکل غلطی قرار دیتے ہوئے معذرت مانگ لی۔

رپورٹس کے مطابق جن افراد کے انتقال کی ریڈیو فرانس نے شائع کی ان میں سابق امریکی صدر جمی کارٹر، اداکارہ صوفیہ لورین، بریگٹی بارڈاٹ، اداکار کلائنٹ ایسٹ ووڈ اور کیوبک رہنما راؤول کاسترو بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جن افراد کے انتقال کی خبر فرانسیسی ریڈیو نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کی، ان تمام کی عمریں 80 سے 90 سال ہیں۔

Comments

- Advertisement -