جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آئندہ سال بھی پی ایس ایل جیتیں گے، مالک کراچی کنگز سلمان اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور کے درمیان فائنل کی دعا مانگی تھی کیونکہ شائقین بھی یہی چاہتے تھے، آئندہ سال بھی پی ایس ایل جیتیں گے اور پھر سب مل کر خوشیاں منائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرا الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور کراچی کنگز کے مالک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں فتح ایک خواب تھا جو اب حقیقیت میں تبدیل ہوگیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کا ایونٹ 17 مارچ کو ملتوی ہوا اور نومبر کی 17 تاریخ کو ہی دونوں ٹیموں نے فائنل کھیلا، دعائیں تھیں کہ فائنل لاہور میں نہیں کراچی میں ہو۔

- Advertisement -

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’یہ بھی دعا کی تھی کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں فائنل میں ایک دوسرے کا آمنا سامنا کریں کیونکہ شائقین کرکٹ کی بھی یہی خواہش تھی، کراچی میں فائنل ہوا اور کراچی کنگز چیمپئن بن گیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’رواں سال سب لوگوں کے لیے ہی مشکلات رہی ہیں، پاکستان سپرلیگ کے دوران بھی کرونا وبا کا شور شرابہ تھا، ہمارے ایک کھلاڑی بھی متاثر ہوا جس کے بعد ہمیں بھی ایونٹ منسوخ کرنے کا مشورہ دیا گیا‘۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائیو، وسیم اکرم کو غصہ کب آیا؟

کراچی کنگز کے مالک کا کہنا تھا کہ ’انتظامیہ نے ایونٹ منسوخ ہونے کے بعد یہ بھی مشورہ دیا کہ ٹیبل پوائنٹس پر سرفہرست ٹیم کو فاتح قرار دیا جائے، ہم نے اس بات پر اعتراض کیا جبکہ پلے آف مرحلے میں ہمیں بطور ٹیم مالک نقصان بھی ہوا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل کو ہم ایسےچھوڑ نہیں سکتے کیونکہ دن رات اس پر محنت کی ہے، اگر کرونا نہ ہوتا تو کل 35 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں جبکہ 50 ہزار اسٹیڈیم سے باہر ہوتے‘۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’کل میں ویسے تو مطمئن تھا مگر ایک لمحہ ایسا آیا جب تھوڑا سا دباؤ میں آگیا تھا لیکن وہ بھی گزر گیا، جب بھی کوئی سلیبریشن کرتا تو عماد، بابر، عامر مجھے روک دیتےتھے اور کہتے تھے کہ آخری بال پر جشن منائیں گے‘۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’کھیل کےدوران مختلف لمحات ہوتے ہیں، بعض اوقات ایک سیکنڈ میں غصہ اور دوسرے لمحے میں مذاق چل رہا ہوتا ہے، آخری میچزمیں ہیڈکوچ، فیلڈنگ کوچ ساری ذمہ داریاں وسیم اکرم ہی نبھا رہے تھے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کے مالک نے فتح ڈین جونز اور کراچی کے نام کردی

کراچی کنگز کے مالک نے وسیم اکرم، تمام کھلاڑیوں، پاکستان آنے والے غیر ملکی پلیئرز، پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ سال بھی پی ایس ایل جیتیں گے اور پھر مل کر خوشیاں منائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں