جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’شوشانت کیساتھ غلط ہوا‘ تحقیقات سے مایوس مداح کی خودکشی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار شوشانت سنگھ کی خودکشی کیس پر درست طریقے سے تفتیش نہ ہونر پر اداکار کے مداح نے ٹرین نیچے آکر جان دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابھرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار شوشانت سنگھ کی خودکشی کے معاملے پر پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا کہ آیا کسی نے اداکار کو خودکشی پر مجبور پر کیا یا کچھ اور وجہ بنی، تاہم پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی پولیس کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔

بالی ووڈ اداکار کی خودکشی کے معاملے پر پولیس کی غفلت و لاپرواہی سے مایوس ہوکر شوشانت سنگھ کے ایک 22 سالہ مداح نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کی ہے۔

- Advertisement -

مرنے والے نوجوان سے خودکشی سے قبل اپنے موبائل کا اسٹیٹس تبدیل کیا اور لکھا کہ ’کسی کا دکھ کوئی سمجھ نہیں سکتا، جو ان دکھ کو برداشت کرتا ہے وہی درد سمجھ سکتا ہے‘ اور پروفائل پکچر پر شوشانت سنگھ راجپوت کی تصویر لگائی اور پھر ریلوے ٹریک پر آکر اپنی جان لے لی۔

سوہان نامی نوجوان کے دوستوں کا کہنا تھا کہ سوہان شوشانت کی موت پر صحیح تحقیقات نہ ہونے پر کافی دل برداشتہ تھا اور اس بات کا تذکرہ وہ اکثر دوستوں کی محفل میں بھی کرتا تھا۔

سوہان اکثر کہتا رہتا تھا کہ شوشانت سنگھ کو انصاف ملنا چاہیے اس کے ساتھ اچھا نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں