اشتہار

‘مجھے برا محسوس ہورہا ہے’ مسافر کی شکایت پر مسلم خاتون کو جہاز سے اتار دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ایئرلائن کے عملے نے مسافر کے کہنے پر مسلمان خاتون کو جہاز سے بے دخل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی نشست کے لیے نیو جرسی میں انتخاب لڑنے والی پہلی مسلمان خاتون عمانی الخطبت نیوجرسی میں ڈومیسٹک طیارے میں سفر کررہی تھیں کہ انہیں جہاز سے زبردستی نکال دیا گیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ میں ایئرپورٹ چیک ان کےلیے کھڑی تھی کہ ایک شخص آیا اور میرے آگے سامان رکھ دیا جس پر میں نے کہا کہ میں بھی لائن میں کھڑی ہو لہذا آپ پیچھے آجائیں۔

- Advertisement -

اس مسافر نے کہا کہ میں دو مرتبہ تلاشی دیکرآیا ہوں اور فرسٹ کلاس مسافر ہوں تو پہلے میں جاوں گا۔

 اردنی نژاد مریکی بلاگر اور سیاسی کارکن نے مزید کہا کہ ’ آپ سب جانتے ہیں کہ اگر میں حجاب کرنے والی مسلمان عورت ہوں،غصے کا اظہار کرتی اور ٹی ایس اے سیکورٹی کے ذریعے بھاگنے کی جرات کرتی تو مجھے حراست میں لیا جاتا ، میری فلائٹ چھوٹ جاتی اور ممکنہ طور پر چارج ہو جاتا، وغیرہ، وغیرہ۔‘

سیکیورٹی عملے نے معاملہ رفع دفع کروایا اور میں جہاز میں سوار ہوگئی جس پر جہاز نے عملے نے مجھے آکر کہا کہ آپ جہاز سے اتر جائیں کیونکہ فلاں مسافر آپ کی موجودگی میں اچھا محسوس نہیں کررہا۔ جس پر میں نے جواب دیا کہ میں اس مسافر کی موجودگی میں برا محسوس کررہی ہوں لہذا آپ اسے اتاریں۔

میرے انکار پر تھوڑی دیر بعد پولیس آگئی اور مجھے زبردستی جہاز سے اتار کرلے گئی اور کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا۔

مسلمان خاتون کے ساتھ پیش آئے واقعے پر امریکن اسلامک ریلیشن کونسل نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ائیرلائن اس واقعے کی وضاحت کرے اور معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں