بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

گھر بیٹھے بچوں کی تعلیم کے لیے حکومت کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے گھر بیٹھے بچوں کیلئے ریڈیو اسکولز کے قیام کا فیصلہ کرلیا اورمفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جلد ہی ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ، ای تعلیم سے ٹیلی اور ریڈیو اسکولز پروگرامز ایک کلک سے دیکھے جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے فاصلاتی نظام تعلیم کی نمو کے لئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، ریڈیو اسکولز کے قیام کیلئے ریڈیو پاکستان اور وزارت اطلاعات میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

- Advertisement -

وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پچھلےسال 15دن میں ٹیلی اسکول لانچ کیاتھا، ٹیلی اسکول پاکستان ٹیلی وژن کے تعاون سے لانچ کیا گیا تھا، ٹیلی اسکول سے 80 لاکھ بچے روز استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ رسائی ٹی وی تک نہیں وہ ریڈیواسکولز سے استفادہ کریں گے ، جلد ہی ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ، ای تعلیم سے ٹیلی اور ریڈیو اسکولز پروگرامز ایک کلک سے دیکھے جاسکیں گے۔

یاد رہے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں دو کروڑ بچے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں ،اسکول نہ جانے والے بچوں کے لیے اسپیشل پروگرام لارہے ہیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کورونامیں ٹیلی اسکول ایجوکیشن کاتجربہ کامیاب رہا، کوروناچیلنج میں آن لائن نظام تعلیم کی اہمیت بڑھ گئی ہے، کورونا کےباعث پنجاب اورکےپی میں نصاب کم کردیاگیاہے جبکہ وفاقی حکومت یونیورسٹیزکو 100ارب روپے کے فنڈز فراہم کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں