اشتہار

سعودی عرب کی "وادی یبہ” زمین پر جنت کا نظارہ، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی جنوبی گورنری القنفذۃ سے30 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ایک خوبصورت اور پرفضاء مقام "وادی یبہ” کہلاتا ہے۔ یہ وادی سدا بہار پانی کے چشموں، سرسبز وشاداب گھاٹیوں اور قدرتی حسن کی بدولت سیاحوں کی جنت کہلاتی ہے۔

یہ خوبصورت وادی بہتے جھرنوں اور اعلٰ درجے کی کھجور کے درختوں کے سبب مشہور ہے، یہاں مختلف انواع و اقسام کے کھجور کے درخت موجود ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تہامہ کے علاقے کی مشہور وادیوں میں سے ایک ہے، مکہ کے علاقے میں القنفذرہ گورنری کے قریب یہ وادی ربیعہ المقاطرہ اور مرکز القوز کے درمیان واقع ہے۔

وادی کے اطراف میں رہنے والے زیادہ تر لوگ گلہ بانی کے پیشے سے منسلک ہیں۔ یہاں کے ہر گھر میں بھیڑ بکریاں، اونٹ، گائے اور دیگر جاندار پالے جاتے ہیں۔

وادی یبہ کے شمال میں بنی زید، بلاد حرب اور سبت الجارہ جیسے مراکز واقع ہیں جب کہ مشرق میں عسیر، مغرب میں‌بحر احمر،جنوب میں جمعہ ربیعہ المقاطرہ، مرکزحلی پائے جاتے ہیں۔

اس وادی کی لمبائی 100 کلو میٹر ہےاس کے چشموں اور نالوں کا پانی وادی بارق اور المجاردہ گورنریوں سے گزر کر بحر احمر میں جا گرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں