اشتہار

اب ہر ویڈیو سے پیسے کمائے جائیں گے، یوٹیوب میں بڑی تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: دنیا کی معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنی کمائی کا ذریعہ مزید وسیع کردیا، یوٹیوب اب اپ لوڈ ہونے والی ہر ویڈیو سے پیسے کمائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب یوٹیوب پر کوئی بھی ویڈیو اشتہارات سے محفوظ نہیں رہے گی، اس پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے والی تمام ویڈیوز پر اشتہارات نظر آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے 18 نومبر کو ٹرمز آف سروسز کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت اب ان ویڈیوز پر بھی اشتہارات دکھائے جائیں گے جو یوٹیوب پارٹنر پروگرام (وائے پی پی) کا حصہ نہیں ہوں گی، اس سے قبل صرف ان ویڈیوز پر اشتہارات نظر آتے تھے جو وائے پی پی پروگرام کا حصہ ہوں۔

- Advertisement -

اب کوئی بھی صارف اپنے چینل پر ویڈیو لگائے گا اس کی ویڈیو پر اشتہارات ہوں گے لیکن صارف کو ایک پیسہ نہیں ملے گا، ہاں البتہ وہ صارف جس نے ایک سال کے اندر اپنے چینل پر 1 ہزار سبسکرائبرز اور 4 ہزار پبلک واچ گھنٹوں کے حساب سے یوٹیوب کی شرط پوری کررکھی ہو وہ اس تبدیلی سے پیسے کماسکتا ہے۔

یوٹیوب کا بڑی پابندی عائد کرنے کا اعلان

یوٹیوب نئی سرمایہ کاری کے تحت اپنے پلیٹ فارم پر تبدیلیاں لارہا ہے جس سے اشتہارات والی کمپنیوں اور صارفین کے درمیان جوڑ قائم کیا جاسکے گا۔ اس طرح یوٹیوب کو پلیٹ فارم سے زیاہ منافع بھی حاصل ہوگا۔

خیال رہےاس تبدیلی کے علاوہ یوٹیوب نے شراکت داروں کی شرائط کو بھی تبدیل کیا اور آمدنی حاصل کرنے والے افراد کے معاوضے سے ٹیکسز بھی ادا کیے جائیں گے، نئی تبدیلیوں کا اطلاق سب سے پہلے امریکا میں کیا جارہا ہے۔

جبکہ 2021 کے وسط تک دنیا بھر میں اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں