اشتہار

‘اوتار’ فلم کا خیالی منظر حقیقی روپ میں تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: ہالی ووڈ کی معروف سائنس فکشن فلم ‘اوتار’ میں دکھائے جانے والے خیالی منظر کو چین میں حقیقت کا روپ دے دیا گیا، دنیا حیران رہ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوتار فلم میں ‘پنڈورا’ نامی جنگل میں اونچی پہاڑیوں پر لگے خیالی لفٹ کا منظر دکھایا گیا تھا جسے چینی ماہرین اور انجینئرز نے حقیقت کا روپ دے دیا۔

جی ہاں! چین کے شہر ژانگ جیانیے میں ماہرین نے فلمی خیال کو حقیقت میں تبدیل کرکے جنگل میں اونچے پہاڑ پر لفٹ لگا دیا جو ایک بڑا سیاحتی مرکز بنا ہوا ہے جہاں دور دراز علاقے سے لوگ سیر کے لیے آتے ہیں۔

- Advertisement -

پہاڑی کے اوپر ریسٹورنٹ اور دیگر سیاحتی پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

رپورٹ کے مطابق ژانگ جیانیے فوریسٹ نیشنل پارک کی 300 میٹر لمبی ایک پہاڑی پر تیز رفتار لفٹ لگایا گیا ہے۔

نصب کی گئی لفٹ کے دو حصے ہیں، جس پر بیک وقت 12 سے زائد افراد جا سکتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

یہ لفٹ بیک وقت ایک درجن سے زائد افراد کو لے کر محض 88 سیکنڈ میں 300 میٹر کی بلندی پر پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑ کے اوپر ریستوران ودیگر سیاحتی پواؤنٹس بنائے گئے ہیں۔

سیاح لفٹ کی مدد سے ان مقامات پر جاتے ہیں جبکہ ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ جانے کا بھی راستہ بنایا گیا ہے۔ فلم ’اوتار‘ میں زیادہ تر مناظر میں دکھائی گئی دنیا خیالی اور غیر حقیقی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں