اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جوبائیڈن نے ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا سب سے غیرذمہ دار صدر قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہار کے باوجود ٹرمپ اقتدار کی منتقلی میں تاخیر کرکے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امریکا نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں شکست کے باوجود صدارت منتقل کرنے میں تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ٹرمپ کو انتہائی غیرذمہ دار صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اعمال سے انہیں منفی الفاظ میں یقیناً یاد کیا جائے گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ سے متعلق یہ جاننا مشکل ہے وہ کیا سوچتے ہیں لیکن یہ واضح ہوچکا ہے کہ ٹرمپ ایک غیر ذمہ دار شخص اور صدر ہیں۔

نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 20 جنوری کو میں ہی حلف اٹھاوں گا کیونکہ ٹرمپ جانتے ہیں انہیں انتخابات میں شکست ہوئی ہے لیکن نہیں معلوم کہ شکست کو تسلیم نہ کرنے کے پیچھے ان کے کیا مقاصد ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں