منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

دنیا کےنامور آل راؤنڈر نے دھمکیاں ملنے پر سیکورٹی گارڈ رکھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد سیکورٹی فراہم کر دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد انہیں مسلح گارڈ فراہم کر دیا۔

حال ہی میں پریکٹس سیشن کے دوران گراؤنڈ میں مسلح گارڈ شکیب الحسن کے ہمراہ دیکھا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ملکی پلیئر کو مسلح گارڈ فراہم کیا گیا ہو تاہم غیرملکی پلیئزر، آفیشلز اور دیگر آئی سی سی حکام کو سیکورٹی گارڈز مہیا کیے جاتے رہے ہیں۔

بی سی بی نے مسلح گارڈ کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شکیب الحسن کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے پر نامور آل راؤنڈ کی سیکورٹی کی خاطر مسلح گارڈ فراہم کیا گیا ہے۔

BCB Assigns Bodyguard To Shakib Al Hasan After Allrounder Receives Death  Threat

انہوں نے بتایا کہ شکیب الحسن کو دھمکیاں دینے پر شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن طویل عرصے تک نمبر ون آل راؤنڈر رہے ہیں تاہم اب ان کی آئی سی سی رینکنگ نمبر دو ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں