منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سابق ن لیگی میئر کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانولہ: جنرل بس اسٹینڈ میں دکانوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی تحقیقات مکمل ہو گئیں، سابق ن لیگی میئر شیخ ثروت اکرام سمیت 10 افراد کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق میئر شیخ ثروت اکرام نے جنرل بس اسٹینڈ میں مسافر خانے کے لیے مختص جگہ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تھی، جس پر ان کے خلاف تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بس اسٹینڈ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیے جانے کے بعد وہاں دکانیں بنائی گئیں، سرکل افسر اینٹی کرپشن مرزا محمد زمان کا کہنا تھا کہ الاٹمنٹ سابق یو سی چیئرمین عاطف مسعود نے اپنی اہلیہ کے نام کرائی، مقدمے میں دونوں میاں بیوی کو نامزد کیاگیا ہے۔

اینٹی کرپشن کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی الاٹمنٹ کے لیے میونسپل کارپوریشن کے ریکارڈ میں رد و بدل کیاگیا تھا، سابقہ تاریخوں پر لیز ایگریمنٹ تیار کرنے کے لیے جعلی اسٹامپ پیپرز استعمال کیےگئے۔

گرفتاریوں کا سلسلہ دراز ہو گیا، ایک اور ن لیگی رہنما گرفتار

چیف کارپوریشن آفیسر، میونسپل ریونیو آفیسر، لینڈ سپرنٹنڈنٹ، جعلی اسٹامپ فروش اور 2 گواہان ملک شاہ زیب اور محمد اسلم کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق انچارج جنرل بس اسٹینڈ اظہر قریشی نے جگہ کو سیل کر دیا تھا لیکن مئیر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اسے ڈی سیل کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں